Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کےلیے اہم اقدامات کا اعلان اتوار کو

بریفنگ میں وزارت صحت، تعلیم اورامورحرمین شریفین کے ترجمان شرکت کریں گے۔ (فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں کورونا وائرس اور ویکسین کے حوالے سے ہفتہ وار پریس کانفرنس  اتوار کی سہ پہر ہوگی۔ کانفرنس میں وزارت صحت، تعلیم اورامورحرمین شریفین کے ترجمان شرکت کریں گے۔ 
ویب نیوز عاجل کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی مملکت میں کورونا ویکسین کے علاوہ وائرس کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال اور کیے جانے والے احتیاطی اقدامات و عالمی سطح پر وبا کے اثرات پر گفتگوکریں گے۔ 
وزارت تعلیم کے ترجمان طارق الاحمری کورونا کی صورتحال میں فاصلاتی تعلیم اور امتحانات کے بارے میں کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں شرکا کو مطلع کریں گے۔ 
امورحرمین کے ترجمان ھانی حسنی حیدر بھی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں شرکت کرتے ہوئے ماہ رمضان میں حرمین کی آنے والوں کے حوالے سے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر اور معتمرین کے حوالے سے کیے جانے والے اہم اقدامات کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں ٹوئٹر کے ذریعے بھی سوالات ارسال کیے جاسکتے ہیں۔   

شیئر: