Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کےلیے کھجوروں کا تحفہ

کھجوروں کا تحفہ شاہ سلمان مرکز کے پروگرام کا حصہ ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر سعودی سفارتخانہ)
اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف المالکی نے منگل کو سعودی حکومت کی طرف سو ٹن کھجوروں کا  تحفہ پیش کیا ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے کیبنٹ سکریٹری بریگیڈیئر طاہر رشید موجود تھے۔ کھجوروں کا تحفہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے پروگرام کا حصہ ہے۔ 
 اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کھجوروں کا تحفہ پیش کرنے کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی سعودی عرب نے رمضان کی آمد پر برادر ملک پاکستان کو 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا تھا-
 

شیئر: