Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ کا دورہ امارات، ’باہمی تعاون اور دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی‘

وزیر خارجہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی گفتگو کریں گے (فائل فوٹو: دفتر خارجہ)
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو رہے ہیں۔
سنیچر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق  اس دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاؤہ شاہ محمود قریشی یو اے ای میں مقیم پاکستانی شخصیات اور میڈیا سے بھی بات کریں گے۔
بیان کے مطابق ’وزیر خارجہ امارات کی قیادت کے ساتھ باہمی تعاون کے تمام امور پر بات چیت کریں گے جن میں تجارت اور سرمایہ کاری میں شراکت داری، پاکستانیوں کے لیے نوکریاں اور پاکستانی کمیونٹی کی ویلفیئر جیسے نکات شامل ہیں۔‘
وزیر خارجہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی گفتگو کریں گے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، اور دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں کے دوروں نے باہمی تعاون کو مضبوط کرنے اور مختلف معاملات پر شراکت داری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘

شیئر: