Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحول دوست توانائی کے میدان میں مملکت پانچ درجے آگے

امارات عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے- (فوٹو العربیہ)
ورلڈ اکانومی فورم نے رپورٹ جاری کرکے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ماحول دوست توانائی کی جہت میں عالمی سطح پر 5 درجے پیشرفت حاصل کرلی-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ دس برسوں کے دوران  بہت سارے گراف میں مثبت کردارادا کیا-
ورلڈ اکانومی فورم کی رپورٹ سائنٹفک بنیادوں پر تیار کی گئی ہے-  اقتصادی ترقی، شرح نمو، پائدار ماحولیاتی نظام ، انرجی سیکیورٹی،  محفوظ انرجی سسٹم اور معقول لاگت وغیرہ کو مدنظر رکھ کر 115 ملکوں کی معاشی درجہ بندی کی گئی ہے-
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے  انرجی گراف 2021 میں عالمی سطح پر  81 واں درجہ حاصل کرلیا- اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب توانائی کے شعبے میں آئندہ برسوں کے دوران زیادہ بہتر پوزیشن حاصل کرے گا-
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے نظم و ضبط، سیاسی پابندی، ادارہ جاتی عمل میں پیشرفت حاصل کی ہے-
سعودی عرب پڑوسی ملکوں میں سیکیورٹی، انرجی اور ریاستی اداروں میں پیشرفت کے عمل کی بھی قیادت کررہا ہے-
رپورٹ کے  مطابق سویڈن مسلسل چوتھی بار پہلی پوزیشن پر برقرار رکھا- ناروے دوسرے اور ڈنمارک تیسرے نمبر پر آیا جبکہ یورپ کے شمالی اور مغربی ممالک اعلی پوزیشنوں پر چھائے رہے- عرب ملکوں میں قطر پہلے نمبر پر رہا اسکی عالمی پوزیشن 53 ویں ہے- امارات عرب دنیا میں دوسرے اور عالمی پوزیشن میں 64 ویں نمبر پر آیا جبکہ مراکش عربوں میں تیسرے اور عالمی سطح پر  66 ویں نمبر پر آیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: