Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے بڑھتے کیسز: کویت کی انڈیا کی پروازوں پر پابندی

انڈیا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کئی ممالک نے پروازیں معطل کی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کویت نے انڈیا کی تمام پروازیں اگلے نوٹس تک معطل کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق خطے کے سب سے مصروف ترین فضائی مرکز متحدہ عرب امارات نے بھی اتوار سے انڈیا کے ساتھ فضائی سفر معطل کیا ہے۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ادارے کونا نے کہا ہے کہ انڈین شہریوں کی کویت میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
کویت کی حکومت نے جمعے کو ٹویٹ کیا کہ صحت کی صورتحال کے پیش نظر اس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے نوٹس تک انڈیا کے ساتھ براہ راست پروازیں معطل رہیں گی۔
کویت کے شہریوں کو ملک آنے کی تب اجازت ہوگی جب وہ کسی تیسرے ملک میں 14 دن کا قیام کریں گے۔
ایران کی وزارت صحت نے بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر انڈیا اور پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
عمان نے پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش سے مسافر پروازوں پر 26 اپریل سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ کینیڈا نے پاکستان کے ساتھ 30 دن تک پروازیں معطل کی ہیں۔
پاکستان اور انڈیا سمیت 20 ممالک پر سعودی عرب  کی جانب سے اب بھی سفری پابندیاں عائد ہیں۔

شیئر: