Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن نے انڈیا سے آنے والی پروازیں معطل کردیں 

انڈیا کے ساتھ پروازیں معطل کرنا کا فیصلہ کورونا پھیلنے کے پیش نظر کیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
حکومت اردن نے انڈیا سے آنے اور گذشتہ چودہ روز کے دوران انڈیا سے گزرنے والوں کی پروازیں اتوار 25 اپریل سے معطل کردی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اردنی وزیر ٹرانسپورٹ وجیہ عذایذۃ نے کہا کہ ’انڈیا سے پروازوں پر پابندی کا فیصلہ وہاں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اردن نے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے  لیے پابندی لگائی ہے۔‘
اردنی وزیر نے کہا کہ ’انڈیا کے حوالے سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وہاں کورونا وائرس نئی شکل اختیار کررہا ہے۔‘
’درپیش صورت حال کا تقاضا ہے کہ اردن کو اس سے بچانے کے لیے اضافی احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔‘
یاد رہے کہ سنیچر کو کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے کویت نے انڈیا کی تمام پروازیں اگلے نوٹس تک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 خطے کے سب سے مصروف ترین فضائی مرکز متحدہ عرب امارات نے بھی اتوار سے انڈیا کے ساتھ فضائی سفر معطل کر دیا ہے۔

شیئر: