Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزے کے دوران پیدل چلنا صحت کے لیے کتنا مفید؟

روزے کے دوران پیدل چلنے سے جسم پر اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خصوصا افطاری سے قبل یہ فائدہ مند ہے۔
سیدتی میگزین کے مطابق ڈائٹ آف ٹاؤن کلینک کی ماہر غذا عبیر ابو رجیلی پیدل چلنے کے فوائد کو درج ذیل سطروں میں بتاتی ہیں۔

زہریلے مواد سے جسم کو چھٹکارا

افطاری سے پہلے چلنا جسم میں جمع شدہ چربی سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے پٹھوں کی بھی ورزش ہوتی ہے اور یہ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے۔

مدافعتی نظام میں بہتری

پیدل چلنے سے مدافعتی نظام کی کارکردگی کو بڑھانے اور جسم کی متعدد بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انفیکشن اور وائرس سے بچاؤ کے لیے افطاری سے پہلے پیدل چلیں، خاص طور پر موجودہ صورتحال میں، جس میں کورونا وائرس پوری دنیا کی آبادی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

خالی پیٹ ورزش کرنے سے پٹھوں کو گلوکوز جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ (فوٹو: سیدتی میگزین)

کاہلی اور سستی سے لڑنے میں معاون

افطاری سے پہلے چلنے کے بہت سے فوائد ہیں، خاص طور پر سستی کے خلاف جنگ جو آپ کو روزے کے نتیجے میں مل سکتی ہے ، لہذا آپ توانائی میں اضافے اور تھکاوٹ سے لڑنے کے لئے پیدل چلنے سے اپنے آپ کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

خون میں انسولین کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے

خالی پیٹ ورزش کرنے سے پٹھوں کو گلوکوز جذب کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہ خون میں انسولین کی سطح کو کنٹرول کرنے میں معاون بنتا ہے۔

افطاری سے پہلے چلنا جسم میں جمع شدہ چربی سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔ (فوٹو: سیدتی میگزین)

وزن میں اضافے کو روکتا ہے

افطاری سے پہلے چلنا جسم میں کیلوریز جلانے میں اضافہ کرتا ہے اور وزن کو مناسب رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
ماہر غذا عبیر ابو رجیلی مشورہ دیتی ہیں کہ ناشتے سے پہلے سیر کے لیے جانا چاہیے۔ اسی طرح صحت مند غذا پر بھی دھیان دینا چاہیے، جس میں سبزیوں، پھلوں اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا ہونا ضروری ہے۔ جبکہ چربی اور شکر کی مقدار ان میں کم ہونا ضروری ہے۔

شیئر: