سعودی طالبعلم محمد القاسم جو گزشتہ جمعے برطانیہ کے شہر کیمبرج میں چاقو کے حملے میں جان سے گئے تھے، مکہ مکرمہ کے الشہدا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
العربیہ اور الاخباریہ کے مطابق محمد القاسم کی میت کو برطانیہ سے مملکت منتقل کیا گیا، جمعے کو مسجد الحرام میں نماز جنازہ کے بعد تدفین عمل میں آئی۔
مزید پڑھیں
-
برطانیہ میں سعودی طالبعلم کا قتل، دو مشتبہ افراد سے تحقیقاتNode ID: 892977
-
برطانیہ میں 21 سالہ شخص پر سعودی طالبعلم کے قتل کا الزام عائدNode ID: 893002
-
محمد القاسم، فرض شناس بیٹا اور پیار کرنے والا بھائیNode ID: 893012
یاد رہے کیمبرج کے جنوب میں واقع مل پارک میں 20 سالہ سعودی طالبعلم محمد القاسم کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
برطانوی پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔
محمد القاسم سعودی شہری اورای ایف انٹرنیشنل لینگویج کیمپس کا طالبعلم تھے جو ایک نجی سکول ہے۔
برطانیہ کی کیمرج کراون کورٹ نے قتل کیس کی پہلی سماعت کے دوران مرکزی ملزم پرعوامی مقام پر قتل اور چاقور رکھنے کی فرد جرم عائد کی تھی، آئندہ سماعت 8 ستمبر کو ہوگی۔
دوران سماعت ملزم نے الزامات کی صحت سے انکار کیا اور دعوی کیا کہ وہ اپنا دفاع کررہا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق محمد القاسم کے قتل کے بعد ایک چیرٹی ادارے کو اب تک 1.8 ملین ریال عطیہ کیے جا چکے ہیں، دی روڈ مساجد کیئر ایسوسی ایشن نے صرف دو دن میں 1.7 ملین ریال کے عطیات جمع کیے، یہ رقم محمد القاسم کی یاد میں مسجد کی تعمیر میں خرچ کی جائے گی۔