Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال، ایک دن میں ریکارڈ اموات

انڈیا میں جمعرات کو کورونا وائرس کے باعث تین ہزار 645 اموات ریکارڈ کی گئیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے زیادہ ہے۔
وبا کی وجہ سے ہونے والی اموات میں اضافے کے پیش نظر امریکہ نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ انڈیا کو 10 کروڑ ڈالر لاگت کا طبی سامان بھیج رہا ہے۔ پہلی پرواز میں کورونا وائرس کے فوری ٹیسٹ کے لیے 10 لاکھ کٹس بھجوائی گئی ہیں جن کے ذریعے پندرہ منٹ میں نتیجہ سامنے آ جاتا ہے۔ 
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز جمعرات کو انڈیا کے دارالحکومت دہلی پہنچے گی۔ 
امریکی ایجنسی فار ڈیویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز میں نو لاکھ 60 ہزار فوری ٹیسٹ کی کٹس بھجوائئ گئیں ہیں جن کی مدد سے 15 منٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو جاتی ہے، جبکہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی ایک لاکھ این 95 ماسکس بھجوائے گئے ہیں۔ 
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں انڈیا کو پروازوں کے ذریعے پہنچائی جانے والی امداد کی لاگت 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔  امداد میں ایک ہزار آکسیجن سیلنڈر اور ایک ہزار 700 آکسیجن کانسینٹریٹر شامل ہیں جو مریضوں کے لیے ہوا سے آکسیجن پیدا کر سکیں گے۔ 
وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’وبا کے ابتدائی دنوں میں جب ہمارے ہسپتالوں پر بوجھ تھا، تو انڈیا نے امریکہ کو امداد فراہم کی تھی، امریکی شہری بھی ضرورت کی اس گھڑی میں انڈیا کی مدد کے لیے کوشاں ہیں۔‘
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ انڈیا کو ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں پیدا کرنے کے لیے بھی سامان بھیج رہا ہے۔ 
انڈیا میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں صورتحال بگڑتی جا رہی ہیں، ملک میں اب تک دو لاکھ چار ہزار 832 اموات ہو چکی ہیں۔ 
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 80 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جو ایک دن میں ہونے والی اموات کی ریکارڈ تعداد ہے۔ 

شیئر: