Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو کئی علاقے بارش اور تیز ہواوں کی زد میں

مکہ مکرمہ کے بالائی علاقے بارش کی لپیٹ میں ہوں گے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے جمعہ 30 اپریل کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش، تیز ہوائیں چلنے اور متعدد علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو نجران ریجن میں بارش ہوگی جبکہ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ  مکرمہ کے بالائی علاقے بارش کی لپیٹ میں ہوں گے۔
قومی مرکز نے امید ظاہر کی کہ جمعے کو سعودی عرب کے مشرقی وسطی اور شمالی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی  جبکہ مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ باحہ میں ہوگا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: