Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات علاقوں میں مزید 33 مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 85 روز کے دوران 994 مساجد بند کی گئی ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے سات علاقوں میں 33 نمازیوں کے کورونا میں پائے جانے پر 33 مساجد عارضی طور پر بند  کی ہیں۔
گزشتہ 85 روز کے دوران بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 994 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 950 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے ضوابط کے بعد بحال کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے رپورٹ میں کہا کہ اتوار کو سات علاقوں میں جو مساجد بند کی گئی ہیں ان میں 21 کا تعلق قصیم ریجن، تین کا ریاض، تین کا الشرقیہ، دو کا باحہ، دو کا مکہ مکرمہ ریجن، ایک کا مدینہ منورہ اور ایک کا الجوف سے ہے۔
وزارت اسلامی امور بیان میں کہا کہ 29 مساجد جو بحال کی گئی ہیں ان میں سے سات کا تعلق ریاض، سات کا مکہ مکرمہ ریجن، پانچ کا عسیر، چار کا الشرقیہ، تین کا حدود شمالیہ، ایک کا باحہ، ایک کا الجوف اور ایک کا جازان ریجن سے ہے۔
 مساجد کی بحالی سینیٹائزنگ اور صحت ضوابط کے انتظامات مکمل کرنے پرعمل میں آئی ہے۔

شیئر: