Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا کے 953 نئے مریض، تیرہ اموات

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 607 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 3 مئی کو کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے953 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 38 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھ  ہزار 992 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 607 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 359 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 386 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 244 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 117، عسیر ریجن میں 40، مدینہ ریجن میں 45، القصیم ریجن میں 30، جازان ریجن میں 28 ، تبوک ریجن میں 18، نجران ریجن میں 3، الحدود الشمالیہ ریجن میں 7، الباحہ ریجن میں 7، حائل ریجن میں 23، جبکہ الجوف ریجن میں 5 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 20 ہزار 301 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 4 لاکھ  3 ہزار 702 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: