Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرونی عمرہ زائرین کی بیمہ پالیسی میں کورونا کوریج کا اضافہ

بیمہ پالیسی میں 14 دن قرنطینہ کے اخراجات بھی شامل کیے گئے ہیں(فوٹوٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کےلیے بیمہ پالیسی میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے کوریج کا اضافہ کردیا ہے۔
عربی روزنامے ’المدینہ‘ نے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ٹوئٹرجاری عمرہ ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے لی جانے والی انشورنس پالیسی میں کورونا وائرس کوریج کو شامل کیا گیاہے۔
وزارت حج کی جانب سے پالیسی سے حاصل ہونے والی سہولتوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائر اگر کورونا وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں اس صورت میں انہیں 6 لاکھ 50 ہزار ریال تک کی علاج معالجے کی کوریج دی جائے گی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر زائرکو قرنطینہ میں رکھنے کی صورت میں انشورنس کمپنی قرنطینہ کے اخراجات کی مد میں یومیہ 450 ریال ادا کرے گی جس کی انتہائی مدت 14 دن ہوگی۔
خدا نخواستہ انتقال کرجانے کی صورت میں عمرہ زائر کی میت کوانکے وطن وطن منتقل کرنے پر آنے والے اخراجات کی مد میں 6ہزار 500 ریال ادا کرنے ہونگے

شیئر: