Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے سرکاری ٹی وی پر ’کیپیٹل ہل کو میزائل سے تباہ کرنے‘ کی ویڈیو

ویڈیو میں ایران کے روحانی پیشواؤں کو یروشلم کی جانب بڑھتے بھی دکھایا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے پروپیگنڈے پر مبنی ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں ایک میزائل کو امریکی پارلیمان کی عمارت کیپیٹل ہل کو نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملک کی پاسداران انقلاب نے یہ ویڈیو اتوار کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خطاب سے قبل اتوار کو بارہا نشر کی۔
گیارہ سیکنڈ کے دورانیے کے اس کلپ میں ایرانی پاسداران انقلاب کی فورسز کو مارچ کرتے، اور ایک میزائل کو نامعلوم مقام سے لانچ کرتے، اور پھر امریکی کیپیٹل ہل سے آگ کے شعلے اٹھتے دکھائے گئے ہیں۔
ویڈیو میں ایران کے روحانی پیشواؤں کو یروشلم کی جانب بڑھتے بھی دکھایا گیا ہے۔
ٹونی بلیئر انسٹیٹیوٹ میں ایک تجزیہ کار کاسرا عارابی نے اس ویڈیو میں پس پردہ موسیقی کے بارے میں بتایا ہے کہ اس میں امریکی کیپیٹل کو ’جبر کا محل‘ کہا گیا ہے جسے ’پاسداران انقلاب نے تباہ‘ کر دیا اور  قدس کی آزادی کی خوشخبری کو بیان کیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ویانا میں ایران اور امریکہ کے مابین جوہری مذاکرات منعقد ہو رہے ہیں۔

شیئر: