Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریپ کیسز کے ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن

پریس ریلیز کے مطابق یہ پیش رفت ریپ اور جنسی جرائم کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی طرف اہم قدم ہے (فوٹو: اے ایف پی)
وزارت قانون کی جانب سے ریپ کے واقعات کے مقدمات کے ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جمعے کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری قانون و انصاف اور چیئرپرسن سپیشل کمیٹی ملیکہ بخاری کی نگرانی میں اراکین کمیٹی کے تعاون سے انٹی ریپ آرڈیننس2020  کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی طرف اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ریپ اور جنسی جرائم کے متاثرین کو انسانی اور صنفی نزاکتوں کے مطابق تیز انصاف کی طرف اہم سنگ میل ہے۔
پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صنفی نزاکتوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایک الگ عدالت میں ریپ اور جنسی جرائم کا شکار ہونے والے بچوں اور خواتین کے کیسز کا ٹرائل اب پاکستان میں حقیقت بننے جا رہا ہے۔
 عدالت میں انتہائی اعلیٰ قسم کے انفراسٹرکچر کے علاوہ آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ اور ان سے متعلق دوسری سہولتوں کا اہتمام بھی ہو گا۔

شیئر: