Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کیسز میں کمی، 2 اموات

گیارہ مئی کو کورونا سے صحت پانے والے افراد 1600 رہے- (فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ منگل کو کورونا کے نئے کیسز اور اموات میں مزید کمی واقع ہوئی ہے- جو خوش آئند بات ہے- 
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ منگل 11 مئی کو کورونا کے نئے کیسز 1614سامنے آئے جس کے بعد کل تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 138 ہوگئی- جبکہ دو اموات واقع ہوئی ہیں اس طرح کل تعداد 1617تک پہنچ گئی ہے- نئے صحت پانے والے افراد 1600 رہے جس کے بعد کل شفا پانے والوں کی تعداد  5 لاکھ 19 ہزار  405 رہی- 

منگل کو کورونا سے دو اموات ہوئیں- (فوٹو وام)

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ایک لاکھ 77 ہزار 688 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا- 
وزارت صحت نے ایک اور اعلامیے میں کہا ہے کہ اب تک ایک کروڑ 12 لاکھ 73 ہزار  344 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 86 ہزار 996 خوراکیں دی گئیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: