Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے چھ علاقوں میں مزید تیرہ مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 98 دنوں میں ایک ہزار 188 مساجد بند کی گئی ہیں( فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت اسلامی امور نے نمازیوں کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر مملکت کے چھ علاقوں میں مزید تیرہ مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے چھ علاقوں میں تیرہ نمازی کورونا  میں مبتلا پائے گئے تھے۔ گزشتہ 98  دنوں میں ایک ہزار 188 مساجد بند کی گئیں جس میں سے ایک ہزار 173 کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا گیا ہے۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ’ سنیچر کو جن علاقوں میں مساجد بند کی گئی ہیں ان میں آٹھ قصیم ریجن اور ایک ایک ریاض، عسیر، جیزان، جازان اور الشرقیہ ریجن سے ہیں‘۔
’سنیچر کو پانچ مساجد بحال کی گئی ہیں جن میں چار کا تعلق ریاض اور ایک کا عسیر ریجن سے ہے‘۔
وزارت نے نمازیوں اور منتظمین سے پھر کہا کہ ’احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ اگر کہیں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی نظر آئے تو پہلی فرصت میں مطلع کیا جائے‘۔

شیئر: