Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ پر ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے کے ٹو بیس کیمپ پر رابطے کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ٹاور نصب کیا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
کوہ پیماؤں اور ٹریکنگ کرنے والے افراد کو رابطوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کے ٹو  بیس کیمپ ایریا کنکورڈیا میں فور جی بیس ٹرانسیور سٹیشن (بی ٹی ایس) لگایا گیا ہے۔ اس سائٹ کا نام کوہ پیما علی سدپارہ کی یاد میں رکھا گیا ہے۔
سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بیس کیمپ پر رابطے کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے یہ ٹاور نصب کیا ہے۔

 

اس سائٹ کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے کے دوران کیا تھا۔
موبائل کوریج اور انٹرنیٹ تک رسائی کوہ پیماؤں اور ٹریکنگ گروپوں کو اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ہنگامی صورت حال میں مدد فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔
پی ٹی اے کے مطابق اس سے نہ صرف ایڈونچر سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ موسم کی صورت حال سے آگاہی میں بھی مدد ملے گی۔ ملک کے کونے کونے میں رابطوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے یہ سائٹ حکومت، آپریٹر او ریگولیٹر کی کاوشوں کا ایک ثبوت ہے۔

شیئر: