Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی مراکز میں چوری کرنے والا چار رکنی گروہ گرفتار

پولیس نے مسروقہ گاڑیاں بھی بازیاب کرائی ہیں۔( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے تجارتی مراکز میں چوری کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بیان میں بتایا کہ’ تجارتی مراکز میں چوری کرنے والا گروہ ایک سعودی شہری اور تین غیرقانونی طور پر مقیم تارکین پر مشتمل تھا۔ غیرملکیوں کا تعلق شام سے ہے‘۔
سعودی خبر رساں ایجنسی  ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ’ ملزمان مسروقہ گاڑیوں میں تجارتی مراکز پہنچ کر وارداتیں کر رہے تھے۔ مسروقہ سامان کی مالیت ڈھائی لاکھ  ریال کے لگ بھگ ہے‘۔
پولیس ترجمان کے مطابق’ وارداتیں کرنے والے چاروں افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مسروقہ گاڑیاں بھی بازیاب کرائی ہیں۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: