Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران آٹھ ارب ریال سے زیادہ خرچ

سعودی خاندانوں نے رمضان میں 40 فیصد زیادہ  گھریلو اخراجات کیے ہیں ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں اخراجات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ نو سے 15 مئی تک سیلز پوائنٹس کے ذریعے  ہونے والی خریداری کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ساما کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’گذشتہ ہفتے مملکت بھر میں 91 ملین بزنس آپریشنز کے ذریعے 8.6 ارب ریال خرچ کیے گئے۔‘ 
’صارفین نے ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں 1.3 ارب ریال خرچ کیے اور اتنی ہی رقم کھانے پینے کی اشیا پر صرف کی گئی ہے۔‘
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ’ملبوسات اور جوتوں پر 1.17 ارب ریال خرچ کیے گئے جبکہ 1.1 ارب ریال دیگر مدوں میں لگائے گئے ہیں۔‘
سعودی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ’مختلف قسم کی خدمات اور سامان پر 683 ملین ریال خرچ کیے گئے جبکہ صحت کے شعبے پر 504 ملین ریال خرچ ہوئے۔‘
رپورٹ کے مطابق ’اخراجات کا سب سے کم تناسب پیٹرول سٹیشنوں کا رہا جن پر 487 ملین ریال خرچ کیے گئے۔‘ 
اس سے قبل عاجل ویب سائٹ نے فیملی امور کونسل کے حوالےسے بتایا تھا کہ ’سعودی خاندانوں نے رمضان کے دوران 40 فیصد زیادہ گھریلو اخراجات کیے ہیں۔‘
فیملی کونسل کے مطبق رمضان  کے آخری عشرے کے 50 فیصد اخراجات کھانے پینے کی اشیا پر ہوئے ہیں۔ 

 

شیئر: