Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممکنہ 10 وجوہات جو آپ کے بالوں کو متاثر کر سکتی ہیں

صحت مند اور لمبے لمبے بالوں کا خواب ان خوابوں میں سے ایک ہے جو بہت سی خواتین دیکھتی ہیں، لیکن بعض اوقات بال ایسے مراحل سے گزر تے ہیں جن میں ان کی نشوونما بہت سست ہو جاتی ہے۔
العربیہ نیٹ پر شائع ہونے والی ایک تحقق میں ایسی وجوہات بیان کی گئی ہیں جوبالوں کی نشوونما میں تاخیر کا سبب بنتی ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بالوں کی نشوونما  تین مراحل سے گزرتی ہے جس کی مدت ایک شخص سے دوسرے میں مختلف ہوتی ہے۔
نمو کا مرحلہ تین سے پانچ سال تک رہتا ہے، اس دوران بال پیدا ہوتے ہیں اور مستقل طور پر بڑھتے ہیں۔ اس کے بعد زوال کا مرحلہ آتا ہے جو 15 اور 20 دن کے درمیان رہتا ہے۔ اس دوران نمو کا مرحلہ سست ہو جاتا ہے اور آخر میں نشوونما رک جانے کا مرحلہ ہے جو بالوں کے جھڑنے سے پہلے ہوتا ہے۔
یہ مرحلہ دو سے تین ماہ تک جاری رہتا ہے اس دوران بال بڑھنا بند ہو جاتے ہیں۔
بڑھنے کی رفتار ہر ایک میں مختلف ہوتی ہے، اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے بال کبھی بھی بڑھنا بند نہیں کرتے، تاہم کچھ عوامل ایسے ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما میں سست روی کا باعث بنتے ہیں، جو یہ ہیں۔

صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے کہ سر کی صحت کا خیال رکھا جائے (فوٹو: انسپلیش)

1 بالوں کے لیے غلط مصنوعات کا انتخاب
سر کی دیکھ بھال بالوں کی نشوونما کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے لیکن بعض اوقات ایسی مصنوعات جو بالوں کے لیے موزوں نہیں ہوتیں ان کے استعمال سے سر کی جلد کو نقصان ہوتا ہے جس کی وجہ سے بالوں کے بڑھنے میں تاخیر ہوتی ہے۔

مناسب نیند نہ لیے جانے سے بھی بالوں کی صحت خراب ہوتی ہے (فوٹو: انسپلیش)

2 مناسب نیند نہ لینا

جس طرح جسم کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح بالوں کو بھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے بالوں کو مناسب طریقے سے اُگنے کے لیے رات کو کم سے کم چھ گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

3 زنک کی کمی

زنک بالوں کی نشوونما کے لیے ایک لازمی جزو ہے، لہٰذا بالوں کی افزائش کو یقینی بنانے کے لیے اس معدنی غذائی شے کی کافی مقدار کو حاصل کرنے کے لیے دیکھ بھال ضروری ہے۔ آپ سرخ گوشت، انڈے، روٹی، سمندری غذا اور دیگر کچھ چیزوں سے زنک حاصل کر سکتے ہیں۔

4 سختی سے بال باندھنا

خواتین میں بالوں کو سختی سے باندھنا اور ڈیزائن بنانا عام سی بات ہے لیکن اس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور وہ تاخیر سے بڑھتے ہیں۔

سختی سے بالوں کو باندھنے کی وجہ سے بھی ان کی نشوونما متاثر ہوتی ہے (فوٹو: انسپلیش)

5 بالوں کی خشکی

ہمارے ہاں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ خشک بالوں میں اضافہ نہیں ہوتا ہے، لیکن درحقیقت نمی کی کمی سے بالوں کے سرے ٹوٹ جاتے ہیں، ان کی نشوونما میں تاخیر نہیں ہوتی ہے۔

6 وٹامنز کی کمی

وٹامنز کی کمی بالوں کو کمزور کرنے کا سبب بنتی ہے جو ان کی نشوونما میں تاخیر کا باعث بنتی ہے اس لیے متوازن غذا لینی چاہیے جس سے جسم کی وٹامنز اور معدنیات کی ضروریات پوری ہو سکیں۔

7 بالوں کا آرام کے مرحلے سے گزرنا

آرام کا مرحلہ ان تین مراحل میں سے ایک ہے، جن میں سے بالوں کو گزرنا پڑتا ہے،  یہ سلسلہ تین ماہ تک جاری رہتا ہے لیکن اس کے بعد بال دوبارہ اپنی نشوونما  کو بڑھا دیتے ہیں۔

زنک کی کمی بھی بالوں کی نشوونما میں تاخیر کا باعث بنتی ہے (فوٹو: انسپلیش)

8 بالوں کے اطراف کاٹنے کی ضرورت

جب بالوں کے سرے کمزور پڑجاتے ہیں تو وہ آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بالوں کی لمبائی ختم ہوجاتی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے ان کی نشوونما رک گئی ہو۔

9 مناسب پروٹین کی کمی

پروٹین کیراٹینز کے ضروری اجزا میں سے ہے جو بالوں کا مادہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پروٹین کی ناکافی مقدار سے بالوں کی نشوونما سست ہو جاتی ہے۔

10 سر کے مسائل

صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے کہ سر کا خیال رکھا جائے کیونکہ اس سے جڑے مسائل بالوں کی صحت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ اس تناظر میں بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے ان کی صفائی اور نمی کو برقرار ضروری ہے۔

شیئر: