Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجھے، گھنے یا گھنگھریالے بال سلجھانے کی چار آسان ترکیبیں

بالوں کو سلجھاتے ہوئے انہیں ٹوٹنے سے بچانا خاصی آزمائش رہتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
گھنے اور گھنگھریالے بالوں والی خواتین بالوں میں گرہوں کی دشواری سے  بخوبی واقف  ہیں یہ بالوں کے آپس میں الجھنے کا باعث بنتی ہیں، البتہ کچھ آسان ترکیبوں کے ذریعے درد اور بالوں کو توڑے بغیر ان گرہوں کو کھولا جا سکتا ہے۔
اس تحریر میں کچھ ایسی ہی آسان تراکیب کا ذریعہ کیا جا رہا ہے جنہیں اپنا کر بالوں کو بغیر الجھن سلجھایا جا سکتا ہے۔
  1. بالوں کواندر اور باہر سے تر کرنا
عام طور پر یہ مشہور ہے کہ  بالوں میں تیل لگانے سے وہ نرم ہو جاتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ تیل بالوں کی جڑوں کے لیے فائدہ مند ضرور ہے، لیکن ان میں نمی پیدا نہیں کرتا، اس لیے خشک ہونے کے بعد بالوں کی نمی برقرار رکھنے کے لیے پانی  سے تر کرنا ضروری ہوتا ہے۔
اگر آپ کے بال قدرتی طور پر خشک ہیں تو روزانہ کم ازکم آٹھ گلاس پانی پینا لازم ہے۔ بال زیادہ خشک ہونے کی صورت میں پانی کے اندر تین چوتھائی زیتون یا بادام کا روغن ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کر لیں، جب بھی ضرورت محسوس ہو اسے استعمال کریں اس سے بالوں کی گرہیں کھولنے میں آسانی ہو گی۔
  1. دندانے دار کنگھی کے ساتھ بالوں کو سلجھانا
بال جب گیلے ہوتے ہیں تو انہیں کھولنا آسان ہوتا ہے البتہ انہیں  خشک کرنے کے لیے تولیہ سے رگڑنا بالوں کو الجھا دیتا ہے۔ اس لیے تولیہ سے مسلنے کے بجائے گیلے بالوں کو اچھی طرح نچوڑ لیں، پھر انہیں تولیہ میں لپیٹ لیں اس سے نمی جذب کرنے میں مدد ملے گی۔
الجھے بالوں کو الگ الگ کرنے کے لیے چوڑے دانتوں والی کنگھی استعمال کریں۔
  1.  بھیگے ہوئے لونگ کے ذریعے بال کھولنا

قدرتی طور پر گھنگھریالے بالوں کے کرلز کو الجھنے سے بچانا دیکھ بھال سے ہی ممکن ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

بالوں میں شیمپو کے استعمال کے بعد انہیں کھولنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لیے بھیگے ہوئے لونگ کا استعمال کرنا مفید ہو سکتا ہے۔ لونگ تیار کرنے کا نسخہ آسان ہے، ایک لٹر پانی میں  چند لونگ کے دانے ڈال دیں انہیں تین سے چار دنوں کے لیے رکھ دیں، پھر جب ضرورت محسوس ہو تو استعمال کریں۔
  1. مکھن کا استعمال کرنا
مشہور ہے کہ مکھن بالوں کو جڑوں سے نرم وملائم بناتا اور انہیں الجھنے سے بچاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے مکھن کے اندر تھوڑا سا گرم پانی ملا لیں یا اسے مائکرو ویو اوون میں گرم کر لیں البتہ زیادہ جلانے سے پرہیز کریں، اسے شیمپو کرنے سے 15 منٹ قبل بالوں پر لگائیں اور پھر شیمپو سے بال دھو لیں۔ یہ بالوں کو جڑوں سے مضبوط اور انہیں سلجھانے دونوں ہی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

کچھ غذائی اشیا بھی بالوں کو سلجھائے رکھنے میں معاون رہتی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

عملی مشورے
روزانہ کی بنیاد پر بال ہموار رکھنے اور ان کے الجھنے کی پریشانی سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
کنگھی کی جگہ انگلیوں کو بال سلجھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کے بال فطری گھنگھریالے ہیں تو انہیں گیلے کر کے کنگھی کریں۔ گیلے بال کنگھی کرنے سے انہیں سلجھانا آسان ہو جائے گا۔
آپس میں الجھنے سے بچنے کےلیے وقتا فوقتا اپنے بالوں کا کاٹنا یقینی بنائیں۔
بجلی آلات کے ذریعے سیدھا کرنے اور اسٹائلنگ ٹولز کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں، کیونکہ یہ بالوں کو کمزور کرتے ہیں اور ان کے خشک پن میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے  یہ مزید الجھتے ہیں۔

بال بعض اوقات سر کی جلد یا بالوں کی خشکی کی وجہ سے بھی الجھے رہتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

شیمپو کے استعمال کے بعد ہیئرکنڈیشنر کا استعمال کریں، کیوں کہ اس سے کنگھی میں آسانی ہوتی ہے اور انہیں درست کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ایسے شیمپو کا استعمال کریں جس میں نمی کی خصوصیات زیادہ ہوں۔
بالوں اور تکیے کے درمیان رگڑ کو محدود کرنے کے لیے سخت کور کے بجائے نرم کپڑے کے کور استعمال کریں۔
بالوں کی دیکھ بھال کے لیے مستقل طور پر تیل استعمال کریں، اس سے کھوپڑی نرم اور اس کی پرورش ہوتی ہے اور ساتھ ہی بالوں کی جڑوں کو نمی بھی حاصل ہوتی ہے، جس سے ان کی پیچیدگیاں کم ہوتی ہیں۔

شیئر: