Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غیر ملکیوں کو اپنے نام سے کمپنی قائم کرنے کی اجازت

تجارتی کمپنیوں کا نیا اماراتی قانون یکم جون سے نافذ ہوگا- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصاد نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کو اپنے نام سے مکمل کمپنی قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
یکم جون سے عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ یہ اقدام امارات میں تجارتی سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے کی ایک نئی اصلاحی کوشش ہے‘۔ 
جمعرات کو اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق وزارت اقتصاد نے بیان میں کہا کہ ’تجارتی کمپنیوں کا نیا اماراتی قانون یکم جون سے نافذ ہوگا۔ اس کی بدولت سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو اپنی مکمل کمپنیاں قائم کرنے کی اجازت حاصل ہو جائے گی‘۔ 
اماراتی وزارت اقتصاد نے بیان میں کہا کہ’ غیر ملکیوں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد قومی معیشت کو مضبوط کرنا، لچکدار پالیسی کے نظام کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے ماحول کو عالمی سطح تک لے جانا ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ’متحدہ عرب امارات غیرملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں پر پابندی تھی کہ وہ امارات میں اپنی کمپنی کی برانچ کھولتے وقت کسی مقامی شہری کو ڈیلر کی حیثیت سے شریک کریں تاہم تجارتی کمپنیوں کے  قانون میں ترمیم کرکے یہ پابندی اٹھالی گئی ہے‘۔ 
اماراتی وزیر اقتصاد عبداللہ المری نے کہا کہ’ نیا قانون امارات کو سرمایہ کاری کے انٹرنیشنل فرنٹ کی حیثیت دلانے کے لیے بنایا گیا ہے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: