Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل ڈرا یا ٹائی ہوا تو فاتح کون ہوگا؟

دنوں ٹیمیں ساؤتھ ایمپٹن انگلینڈ میں 18 سے 22 جون تک مدمقابل ہوں گی (فوٹو کرک انفو)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل ڈرا یا ٹائی ہوا تو دنوں کو فاتح قرار دیا جائے گا۔
دنوں ٹیمیں ساؤتھ ایمپٹن انگلینڈ میں 18 سے 22 جون تک مدمقابل ہوں گی۔
فرانسیسی خبر ساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ’اگر پانچ دنوں میں کسی کی جیت نہ ہوئی تو اضافی دنوں کا کھیل نہیں ہوگا، اس صورتحال میں میچ ڈرا تصور ہوگا۔‘
دنیا کی ٹاپ رینک ٹیموں کے درمیان اس فائنل مقابلے میں ایمپائر کے فیصلوں کے حوالے کچھ تبدیلیاں بھی سامنے آئیں گی۔
تھرڈ ایمپائر، فیلڈ ایمپائر کی طرف سے دی گئی ’شارٹ رن‘ کی کسی بھی کال کو چیک کرے گا اور اس فیصلے کے بارے میں آفیشلز کو بتائے گا۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 3-1 سے جیت نے انڈیا کو فائنل میں دنیا کی ٹاپ رینکڈ ٹیسٹ ٹیم کے طور پر لا کھڑا کیا ہے۔
جبکہ نیوزی لینڈ کو رواں برس مزید پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع اس وقت ملا جب کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس کی جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز ملتوی ہوگئی۔

شیئر: