Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یادداشت ختم کرنے والے مرض الزائمر کی علامات کیا ہیں؟

الزائمر ڈیمینشیا کی ایک قسم ہے جبکہ ڈیمینشیا بیماریوں یا دماغی چوٹ کی وجہ سے یادداشت، سوچ اور طرز عمل پر پڑنے والے منفی اثرات کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔
سیدتی میگزین میں شائع رپورٹ میں الزائمر ایسوسی ایشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر افراد میں 65 سال کی عمر کے بعد اس کی تشخیص ہوتی ہے۔
اگر اس سے پہلے ہی اس کی تشخیص ہوجائے تو اسے عام طور پر الزائمر کی بیماری کا آغاز سمجھا جاتا ہے۔ ویسے تو الزائمر کا کوئی علاج نہیں ہے البتہ ایسے علاج موجود ہیں جن سے اس مرض کی شدت کم ہوسکتی ہے۔
السیدتی میگزین میں ہیلتھ لائن میڈیکل ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے الزائمر کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

الزائمر کی بیماری سے متعلق چند حقائق

اگرچہ بہت سے لوگوں نے الزائمر کی بیماری کے بارے میں سنا ہوگا لیکن آپ کو اس بارے میں شاید درست معلوم نہ ہو کہ یہ ہے کیا۔ یہاں اس بیماری کے بارے میں کچھ حقائق درج ہیں:
الزائمر کی بیماری ایک دائمی حالت ہے۔
اس کی علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتی ہیں اور دماغ پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی وجہ سے یادداشت میں سستی آجاتی ہے۔
الزائمر کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن دستیاب علاج اس مرض کی شدت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں اور معیار زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
کوئی بھی الزائمر کا شکار ہوسکتا ہے، لیکن کچھ لوگ اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اس میں 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں، اور جن کے خاندان میں اس حالت کے حامل افراد ہوتے ہیں۔
الزائمر اور ڈیمینشیا ایک بیماری نہیں ہے بلکہ الزائمر ڈیمینشیا کی ایک قسم ہے۔
الزائمر کے ساتھ ہر شخص کا سفر مختلف ہوتا ہے۔

زیادہ تر لوگوں میں 65 سال کی عمر کے بعد الزائمر کی تشخیص ہوتی ہے۔ فوٹو: ان سپلیش

الزائمرز کی بیماری کی وجوہات

ماہرین نے الزائمر کی بیماری کی کوئی ایک وجہ کی نشاندہی نہیں کی ہے لیکن انہوں نے خطرے کے کچھ عوامل کی نشاندہی کی ہے:
عمر: الزائمر میں مبتلا زیادہ تر افراد کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔
فیملی ہسٹری: اگر آپ کے خاندان کا کوئی فرد اس بیماری میں مبتلا ہے تو آپ کو بھی الزائمر ہونے کا امکان ہے۔
وراثت: کچھ جینز الزائمر سے جڑے ہوئے ہیں۔
الزائمرز کی بیماری کی علامات
اس بیماری کا شکار افراد کو وقتاً فوقتاً بھولنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن الزائمر میں مبتلا کچھ افراد مستقل طور پر کچھ ایسی علامات ظاہر کرتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خراب ہوتی جاتی ہیں:
روز مرہ کی سرگرمیوں پر اثر، جیسے وعدوں کو یاد رکھنے کی اہلیت۔

اس بیماری کا شکار افراد کو وقتاً فوقتاً بھولنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فوٹو: ان سپلیش

روزمرہ کے کاموں میں پریشانی۔
مسائل حل کرنے میں مشکلات۔
بولنے یا لکھنے میں دشواری۔
اوقات یا مقامات کے بارے میں الجھن محسوس کرنا۔
مزاج اور شخصیت میں بدلاؤ۔
دوستوں، کنبہ اور برادری سے دستبرداری۔
الزائمر کے مرض کا علاج
الزائمر کی بیماری کا کوئی مقبول علاج نہیں ہے تاہم آپ کے ڈاکٹر اس کی علامات کو دور کرنے اور بیماری کے بڑھنے سے روکنے میں دوائیں اور علاج کی سفارش کرسکتے ہیں۔

شیئر: