Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 328 ملین ریال کے شیئرز خریدے

سعودیوں نے 47.44 ارب ریال مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔(فوٹو عرب نیوز)
غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک ہفتے کے دوران 328 ملین ریال سے زیادہ مالیت کے شیئرز سعودی مارکیٹ سے خریدے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی گروپ تداول نے پیر کو ہفت روزہ رپورٹ میں بتایا کہ غیرملکیوں نے 328.26 ملین ریال مالیت کے شیئرز خریدے جبکہ سعودیوں نے 91.29 ملین ریال اور خلیجیوں نے 236.97 ملین ریال کے شیئرز فروخت کیے ہیں۔
گزشتہ ہفتے سعودی  شیئرز مارکیٹ میں مجموعی سودوں کا 11.96 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں کے حصے میں گیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 6.48 ارب ریال کے شیئرز خریدے جبکہ 6.15 ارب ریال مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔غیرملکیوں نے فروخت کیے جانے والے کل شیئرز میں سے 11.36 فیصد فروخت کیے۔ 
سعودیوں نے مجموعی طور پر 47.44 ارب ریال مالیت کے مجموعی شیئرز فروخت کیے۔ انہوں نے 47.35 ارب ریال کے شیئرز خریدے۔
خلیجی شہریوں نے مجموعی طور پر 339.64 ملین ریال کے مجموعی شیئرز خریدے جبکہ 576.62 ملین ریال مالیت کے شیئرز فروخت کیے ہیں۔ 
سعودی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے شیئرز کا لین دین اس سے پہلے والے ہفتے کے مقابلے میں زیادہ رہا ہے۔ 

شیئر: