Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ اور تربت میں دو دہشت گرد حملے، ایف سی کے چار اہلکار ہلاک

تربت میں ایف کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے(فائل فوٹو)
بلوچستان میں پیر کو کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دو علیحدہ دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق’ کوئٹہ کے نواحی علاقے  پیر اسماعیل زیارت کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی چوکی کونشانہ بنایا، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے‘۔
بیان کے مطابق’ حملے میں چار سے پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ سات سے آٹھ زخمی ہوئے ہیں‘۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے چار اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
ایک دوسرے واقعہ میں تربت کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ’ ایسے بزدلانہ حملے ملک دشمن قوتوں کی پشت پناہی سے مخالف عناصر کی کارروائی ہیں۔ بلو چستان میں بڑی قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کیا جا سکتا‘۔
’سیکیورٹی فورسز اپنے خون اور زندگی کی قیمت پر دشمن کے مذموم عزائم  ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔

 

شیئر: