Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں 2021 کے آخر تک نصف آبادی کو کورونا ویکسین لگ جائے گی

ویکسین لگائے جانے میں تیزی لانے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔(فوٹو وال سٹریٹ جرنل)
مصر نے کورونا وائرس سے بچاو سے متعلق کچھ پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مصر نے منصوبہ بنایا ہے کہ یومیہ 5 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کی خوارک مہیا کی جائے گی۔ اس عمل سے رواں سال کے اختتام تک ملک کی 50 فیصد آبادی کو عالمی وبائی مرض سے بچاو کے ٹیکے لگا دیئے جائیں گے۔
مصری کابینہ کے ترجمان نادر سعد نے بتایا ہے کہ مصر میں کورونا ویکسین لگائے جانے میں تیزی لانے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اس میں احتیاطی تدابیر کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔
انہوں نے  واضح کیا کہ اب تک 2.1 ملین افراد کورنا ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں جب کہ 6 لاکھ 25 ہزار افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کر چکے ہیں۔
مصر میں ویکسین لگانے کے لیے موبائل سنٹرز کے علاوہ ملک بھر میں 403 حفاظتی مراکز موجود ہیں ۔ موبائل سنٹرز ڈاک خانوں کے سامنے بنائے گئے  تھے تا کہ  پنشنرز کو پہلے خوراک دی جائے۔
ترجمان نے  بتایا کہ سینووک کی 30 لاکھ خوراکیں جون میں تیار کی جائیں گی اور ایک لاکھ 10 ہزار افراد  کو یومیہ خوراک دی جا رہی ہے۔

مصر میں اب تک 2.1 ملین افراد کورنا ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

مصرکے  وزیر اعظم مصطفی مدبولی نے کورونا وائرس کے بحران کے انتظام کے لئے سپریم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  ہےکہ مصر میں  وبائی حالت کے دوران  عوام کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات  جاری رکھے جائیں گے۔
جون کے شروع میں ریستوراں، مالز اور کافی شاپس پر رات 9 بجے سے کرفیو اٹھائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ادارے کو دو ہفتے کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
عوامی مقامات پر  تمام احتیاطی تدابیر  لاگو کی جائیں گی خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں رش زیادہ دیکھا جائے گا اور کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
انہوں نے اس  بات پر بھی اتفاق کیا کہ شادی تقریبات کو کھلی جگہوں پر ہی  منعقد کرنے  کی اجازت ہے کیونکہ ایسے اجتماع  میں احتیاطی تدابیر کا اطلاق کرنا مشکل ہے۔
میڈیکل سپلائی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے چیئرمین بہا الدین زیدان نے بتایا ہے کہ امارات کی ایک کمپنی کے ساتھ سپوتنک فائیو ویکسین کی 20 ملین خوراکوں کی فراہمی کا معاہدہ مکمل ہوچکا ہے۔

6 لاکھ 25 ہزار افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کر چکے ہیں۔(فوٹو ایجپٹ انڈیپینڈنٹ)

مصر کی وزیرصحت و آبادی ہالا زاید نے کہا کہ  مصر کو جون کے ابتدائی دو ہفتوں میں سونووک اور سینوفرم ویکسین کی 20لاکھ خوراکیں ملنے کی توقع ہے۔ اسٹرا زینکا ویکسین کی 1.9 ملین خوراکیں اس کےعلاوہ ہیں۔
وزیرصحت نے سینووک ویکسین کی مقامی طور پر تیاری کے اقدامات اور رواں سال کے آخر تک سپلائی پلان کی نشاندہی کی، اس کا تخمینہ 40 ملین خوراکیں لگایا گیا ہے۔
ہالا زاید نے بتایا کہ  کہ ویکسین کے لیے مراکز کے قیام میں توسیع کرکے ان افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جائے گی جنہوں نے حال ہی میں رجسٹریشن کرائی ہے۔
 

شیئر: