Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی کرکٹ سکواڈ کا اعلان

اعظم خان کو پہلی بار ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے لیے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ جن کے دوران تین ایک روزہ، دو ٹسٹ اور آٹھ ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق حارث سہیل، عماد وسیم، محمد عباس اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان کو پہلی بار قومی ٹی 20 اور سلمان علی آغا کو ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق لیگ سپنر یاسر شاہ تاحال گھٹنے کی انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے، لہٰذا ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔
دوسری طرف فخر زمان نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈز بالترتیب 18 اور 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں جن میں 21 کھلاڑی ایسے ہیں جو دونوں فارمیٹس کا حصہ ہوں جبکہ آٹھ کھلاڑی تینوں فارمیٹس میں کھیلیں گے۔
25  جون کو سکواڈز کی مانچسٹر روانگی ہو گی اور پہلا میچ آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

حارث سہیل کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

ون ڈے سکواڈ
ون ڈے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ٹی 20 ٹیم
ٹی 20 ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر،  سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادرپر مشتمل ہے۔

عماد وسیم کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اسی طرح ٹیسٹ سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز،، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ (فٹنس سے مشروط) اور زاہد محمود شامل ہیں۔

شیئر: