Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد غیر ملکی گرفتار

’دکانوں میں سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار بھی پکڑے گئے ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
الافلاج کمشنری میں سعودائزیشن کے نفاذ کی ذمہ داری کمیٹی نے شہر کی مختلف مارکیٹوں، مالز اور دکانوں کا تفتیشی دورہ کر کے سعودائزیشن اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الافلاج کے قائم مقام کمشنر عبد اللہ بن غالب المطیری نے کہا ہے کہ  ’مارکیٹ میں ہر قسم کی خلاف ورزی کے انسداد کے لیے تفتیشی دورہ کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شہر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں میں سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار بھی پکڑے گئے ہیں‘۔
’ایسے غیر ملکی بھی پکڑے ہیں جن کے اقامے ختم تھے یا جو کفیل کے علاوہ کسی دوسرے شخص کے ہاں کام کر رہے تھے‘۔
’تفتیشی اہلکاروں نے ایک غیر ملکیوں کو بھی پکڑا ہے جو سعودی  شہریوں کے لئے مختص ملازمت کر رہے تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دورے کے دوران غیر قانونی طور پر کام کرنے والے جتنے بھی غیر ملکی پکڑے گئے ہیں انہیں محکمہ ترحیل کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودائزیشن نافذ کرنے والی کمیٹی میں الافلاج کمشنری، بلدیہ، پولیس، مکتب العمل اور وزارت تجارت کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

شیئر: