Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس کے تین علاقوں سے مرغی اور انڈوں کی درآمد پر پابندی

اتھارٹی نے مرغی کے گوشت اور انڈوں کے علاوہ دیگر مصنوعات کو عارضی پابندی کے فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے برڈ فلو کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر فرانس کے تین علاقوں لینڈز، پیرینیز اٹلانٹک اور گیرس سے مرغی کا گوشت، انڈے اور ان کی مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’پابندی کا فیصلہ ان علاقوں میں انتہائی پیتھوجینک ایوین انفلوئنزا کے پھیلنے اور عالمی ادارہ تحفظ حیوان کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔‘
اتھارٹی نے مرغی کے گوشت اور انڈوں کے علاوہ دیگر مصنوعات کو عارضی پابندی کے فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا ہے بہ شرطیکہ وہ صحت کے تقاضوں اور معیارات پر پورا اتریں۔
 اس حوالے سے فرانس کی جانب سے خصوصی سرٹیفکیٹ دینا ہوگا تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ یہ مصنوعات صحت کے لیے مضر نہیں۔
 

شیئر: