Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کا اعلان، پٹرول مزید مہنگا اور غیرملکیوں کو مزید رعایت سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال حج کے ضوابط کا اعلان، غیرملکیوں کے اقاموں کی مفت توسیع، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا کیا ہوا؟ گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات پر ایک نظر: 
ریاض میں لگے نئے سائن بورڈز موضوع بحث کیوں بنے ہوئے ہیں؟
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کی سڑکوں پر نصب نئے سائن بورڈز مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں بحث کا موضوع  بنے ہوئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بیرون مملکت ویکسین لگوانے والے توکلنا ایپ پر اندراج کیسے کرائیں؟

ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب سے باہر کورونا ویکسین لگوائی ہے وہ اس کا ریکارڈ سعودی صحت سسٹم اور توکلنا ایپ میں منتقل کرسکتے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی وزارت صحت نے بیرون مملکت کورونا ویکسین کے اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب سے باہر کورونا ویکسین لگوائی ہے وہ اس کا ریکارڈ سعودی صحت سسٹم اور توکلنا ایپ میں منتقل کرسکتے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ
سعودی تیل کمپنی ’آرامکو‘ نے ماہ جون کے لیے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کردیے ہیں۔ نئی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودائزیشن اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد غیر ملکی گرفتار
الافلاج کمشنری میں سعودائزیشن کے نفاذ کی ذمہ داری کمیٹی نے شہر کی مختلف مارکیٹوں، مالز اور دکانوں کا تفتیشی دورہ کر کے سعودائزیشن اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔

بیرون ملک مقیم تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ میں 31 جولائی تک مفت توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بیرون ملک مقیم تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ میں 31 جولائی تک مفت توسیع
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں ایک مرتبہ پھر خود کار توسیع شروع کردی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
فریضہ حج اندرون ملک کے 60 ہزار عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ
 وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے حج میں صرف 60 ہزار شہریوں اور مقیم غیر  ملکیوں کو فریضے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی‘۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
نماز میں تاخیر، مسجد نبوی میں موذن، ائمہ انتظامیہ کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری سبکدوش

عبدالرحمن السدیس نے ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر مسجد نبوی انتظامیہ کے دو اعلی عہدیداروں کو سبکدوش کیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ  اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر مسجد نبوی انتظامیہ کے دو اعلی عہدیداروں کو سبکدوش کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
نیوم میں ہوا سے پانی حاصل کرنے والی پہلی خود کار مشین نصب
سعودی عرب میں بسائے جانے والے جدید ترین شہر ’نیوم‘ میں ہوا سے پینے کا پانی حاصل کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی خود کارمشین تجرباتی بنیادوں پر نصب کی گئی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
مملکت سے باہر غیرملکیوں کو غیرمنقولہ جائیدادیں خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز

سعودی مجلس شوریٰ مملکت سے باہر غیرملکیوں کو غیرمنقولہ جائیدادیں خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی مجلس شوریٰ کے ممبران نے کہا ہے کہ ’غیر مقیم غیرملکیوں کو سعودی عرب میں غیر منقولہ جائیدادیں خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز پر غور کیا جائے۔‘ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
وزارت خارجہ نے وزٹ ویزوں کی مفت توسیع کے لیے لنک جاری کردیا
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’جن افراد نے وزٹ ویزے جاری کروائے اور پروازوں کی پابندی کی وجہ سے وہ انہیں استعمال نہیں کرسکے وہ اپنے ویزوں کی مدت میں مفت توسیع کراسکتے ہیں۔‘

وزارت خارجہ نے سیاحتی ویزوں کی مفت توسیع کے لیے لنک جاری کر دیا (فوٹو: سبق)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
جدہ میں بغیر ستون والا دنیا کا سب سے بڑا ’سپر ڈوم‘
سعودی عرب نے عالمی کانفرنسوں اور پروگراموں کے لیے  بین الاقوامی ساحلی شہر جدہ میں دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا ہے۔ یہ ستونوں کے بغیر  پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
رینٹ اے کار ایجنسیوں پر نئی پابندی، مشترکہ ای ایگریمنٹ پر عمل لازمی
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے  رینٹ اے کار ایجنسیوں پر نئی پابندی عائد کی ہے ۔ مشترکہ ای ایگریمنٹ پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: