Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید پر خصوصی پروازیں، السعودیہ کی وضاحت اور مسجد الحرام میں خواتین اہلکاروں سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی عرب کی جانب سے 17 مئی سے سفری پابندیوں کے خاتمے سے متعلق السعودیہ کی ٹویٹس، مسجد الحرام میں تعینات کی گئی خواتین اہلکار، سفری پابندیوں کے جزوی خاتمے کے باوجود پاکستان پر پابندی برقرار رہنا گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب کی اہم خبریں رہیں۔
کچرے کے ڈرم سے ملنے والے نومولود کو بچایا جانا، پاکستان کی نجی ایئرلائن کی سعودی عرب سے پاکستان کے لیے پروازیں، ومٹو مشروع سعودی عرب کیسے پہنچا اور کورونا کیسز پر بعض شہروں میں لاک ڈاؤن کی اطلاعات بھی زیادہ توجہ حاصل کرنے والے موضوعات کی فہرست میں شامل رہے۔
السعودیہ کی جانب سے پروازوں کی سینیٹائزنگ کے لیے معاہدہ اور عید کے بعد تعمیراتی کام کے اوقات کار اور نئے ضوابط مقرر ہونا بھی قارئین کی زیادہ دلچسپی کے مستحق موضوعات کا حصہ رہا۔

’آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے‘ السعودیہ کی ٹویٹ اور وضاحت

سفری پابندیوں کے خاتمے سے متعلق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے سوشل میڈیا پر وائرل ٹویٹ کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
السعودیہ کی ٹویٹ کے بعد سینکڑوں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکی بغیر پابندیوں کے سفر کی اجازت کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق السعودیہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’آپ نے سفری بیگ تیار کرلیے؟‘ اس ٹویٹ سے السعودیہ کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ سفری پابندیاں ختم ہونے جارہی ہیں۔ 
السعودیہ کے معاون ڈائریکٹر جنرل خالد طاش نے قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ السعودیہ 17 مئی 2021 سے بین الاقوامی پروازوں کی تیاریاں مکمل کیے ہوئے ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی نے سفری پابندیاں اٹھانے کی یہ تاریخ پہلے سے مقرر کررکھی ہے‘۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

السعودیہ 17 مئی 2021 سے بین الاقوامی پروازوں کی تیاریاں مکمل کیے ہوئے ہے (فوٹو: العربیہ)

سعودی عرب: 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال، پاکستان پر پابندی برقرار

سعودی عریبین ایئرلائن السعودیہ نے کہا ہے کہ ’پیر 17 مئی 2021 کو رات ایک بجے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے وہ 20 ممالک خارج ہیں جن پر وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندی لگائے ہوئی ہے‘۔
وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے باعث جن 20 ملکوں کو ممنوع قرار دیا ہے ان میں ’پاکستان، انڈیا، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکی، امریکہ، جرمنی، اٹلی، برازیل، پرتگال، برطانیہ، جنوبی افریقہ، فرانس، سوئٹزرلینڈ، مصر اور لبنان شامل ہیں۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

17 مئی کو رات ایک بجے سے تمام بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی اٹھالی جائے گی (فوٹو: عرب نیوز)

’اپنی اگلی منزل شیئر کریں‘، السعودیہ کا ایک اور ٹویٹ 

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے ’ آپ نے سفری بیگ تیار کر لیے‘ کے بعد  ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے’اپنی اگلی منزل  شیئر کریں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایسے وقت میں جبکہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے ختم ہونے کے منتظر ہیں السعودیہ کے یکے بعد دیگرے ٹویٹ سے ہر ایک کو یہ گمان ہونے لگا ہے کہ پروازوں پر پابندی جلد اٹھنے والی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

کچرے کے ڈرم سے ملنے والے نومولود کو بچا لیا گیا

سعودی عرب میں شقرا کمشنری میں صفائی کے کارکن نے کچرے کے ڈرم میں پڑے ہوئے نومولود کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔
ویب نیوز سبق کے مطابق کارکن نے کچرے کے ڈرم کو کمپریسر میں خالی کرنے کے لیے جیسے ہی گاڑی سے جوڑا تو اسے ڈرم سے آنے والی بچے کے رونے کی آوازنے چونکا دیا جس پر کارکن نے ڈرم کو کمپریسر سے جدا کر دیا۔
بلدیہ حکام کے مطابق صبح سویرے بلدیہ کے کارکن کچرا اٹھانے کےلیے مخصوص کمپریسر ٹرک کے ساتھ شقرا کمشنری کے ایک علاقے میں پہنچے۔ جیسے ہی کچرے سے بھرے ڈرم کو کمپریسر سے منسلک کیا ڈرم میں پڑے ہوئے سیاہ تھیلے سے بچے کے رونے کی آواز نے کارکن کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے وزٹ کریں

بلدیہ کے علاقائی ذمہ دار بھی موقع پر پہنچے جس کے بعد پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

سیرین ایئر کی سعودی عرب سے پاکستان کے لیے عید پر خصوصی پروازیں 

پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے سعودی عرب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا یے۔ 
سیرین ایئر سعودی عرب سے پاکستان کے لیے عید الفطر کے موقع پر خصوصی پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔
سیرین ائیر کے چیف ایگزیکٹو صفدر ملک نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ ’سعودی عرب سے پاکستان کے لیے عید الفطر سے قبل 5 پروازیں چلائی جائیں گی جس کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔‘
ایئر لائن انتظامیہ نے بتایا کہ 'جدہ اور ریاض سے اسلام آباد کے لیے عید کی پانچ خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جن کا آغاز 7 مئی سے کیا جا رہا ہے۔'
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

ومٹو مشروب کیوں مقبول، سعودی عرب کس طرح پہنچا؟

رمضان المبارک کے دوران عربوں کا پسندیدہ  مشروب میں سے ایک فیمتو (ومٹو) ہے۔ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک کے باشندے رمضان میں یہ مشروب استعمال کرتے ہیں۔
یہاں ومٹو اس طرح پسند کیا جاتا ہے جیسے کہ روح افزا اور جام شیریں پاکستان میں مبقول ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مشرق وسطی  خصوصاً خلیج عرب کے ہر گھرانے میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان پر فیمتو مشروب ضرور سجایا جاتا ہے۔
شروع میں اسے وم اور ٹونک کہا جاتا تھا بعد میں ان دونوں الفاظ کو جمع کرکے ومٹو کا نام دے دیا گیا۔
ومٹو کے متعلق تفصیل پڑھیں

ومٹوافطار دسترخوان کا پسندیدہ مشروب شمار کیا جاتا ہے (فوٹو ٹوئٹر)

’کورونا کیسز بڑھنے پر بعض شہروں میں لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے‘

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے خبردار کیا ہے کہ ’کورونا وبا کے کیسز بڑھنے پر بعض شہروں اور محلوں میں لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے اور کئی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ وائرس کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پراقدامات کیے جائیں گے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے اتوارکو نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ’ سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے کے واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

السعودیہ نے پروازوں کی سینیٹائزنگ کے لیے معاہدہ کرلیا

سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ نے پروازوں کی سینیٹائزنگ اور مسافروں میں آگہی پیدا کرنے کے لیے ایک سپیشلسٹ کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سپیشلسٹ کمپنی السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو حفاظتی وسائل اور سینیٹائزر فراہم کرے گی۔ یہ کمپنی سینیٹائزنگ اور صفائی کے کام آنے والی اشیا تیار کرتی ہے۔

السعودیہ سے سفر کرنے والے خود کو وائرس سے محفوط محسوس کریں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

السعودیہ میں مارکیٹنگ کے ڈپٹی چیئرمین عصام اخونبائی نے بتایا کہ السعودیہ نئے کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے وقت سے ہی مسافروں اور پروازوں کے عملے کی صحت و سلامتی کا خیال رکھ رہی ہے اسی وجہ سے السعودیہ کو دنیا کی دس بہترین فضائی کمپنیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

مسجد الحرام میں خاتون سکیورٹی اہلکار کی تصویر وائرل

سعودی وزارت داخلہ نے حج و عمرہ سکیورٹی فورس میں شامل خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ خاتون سکیورٹی اہلکار خانہ کعبہ کے طواف کو منظم کرنے میں حصہ لے رہی ہے۔ 
 وزارت داخلہ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر خاتون سیکیورٹی اہلکار کی تصویر جاری کی جو ریکارڈ وقت میں وائرل ہوگئی۔
تصویر میں نظر آرہا ہے کہ خاتون سکیورٹی اہلکار عمرہ زائرین سے خانہ کعبہ کے طواف کے دوران حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کرا رہی ہیں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: