Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی، مزید 56 اموات

این سی او سی کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار فیصد ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے تاہم مثبت کیسز میں کمی آئی ہے۔
کورونا کی صورتحال پر نظر رکھنے اور اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 368 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 239 مثبت آئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا سے 56 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار فیصد ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں تمام شہریوں کے لیے رضاکارانہ طور پر ویکسین لگانے کی مہم جاری رہے گی تاہم سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو ویکسین لازمی لگوانا ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق تمام ویکسینیشن سینٹر صبح آٹھ سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے اور اتوار کو چھٹی کی جائے گی۔
اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہری 11  جون سے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر جا کر ویکسین لگوا سکیں گے۔

شیئر: