Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے نیشنل میوزیم میں عربی خطاطی کی نمائش کا آغاز

فنکارعربی خطاطی کی مسحور کن خوبصورتی پر خیالات بیان کر رہے ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عربی خطاطی کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر فنکارعربی خطاطی کی مسحور کن خوبصورتی اور فن کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی مصورعثمان الخزیم کا خیال ہے کہ حالیہ برسوں میں عربی خطاطی کے فن میں عالمی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور اس کی وجہ اس کی خوبصورتی کے بارے میں شعور میں اضافہ ہے۔

ایسی نمائش سے پیشہ ورعرب خطاط اور شائقین کے مابین رابطہ بڑھتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے کہا خطاطی میں لوگوں کی دلچسپی کی وجہ سے وہ عربی خطاطی کی تعریف کر رہے ہیں۔
عربی خطاطی خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حرمین شریفین کے اندر دیواروں پر عربی خطاطی کے ذریعہ مقدس مقامات میں مزید روحانیت کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے۔
الخزائم نے عربی خطاطی کو  بصری فن کی سب سے نمایاں شکل میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر ایسے  لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو عرب  نہیں پڑھ سکتے یا   اس کےمعنی نہیں سمجھ سکتے۔
سکرپٹ اور خطاطی ایک لازوال سفر کے نام سے بدھ  کے روز ریاض کے نیشنل میوزیم میں عربی خطاطی کی نمائش کا آغاز ہوا ہے جو21 اگست تک جاری رہے گی۔

عربی خطاطی کی خوبصورتی سے اس فن میں عالمی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

 آرٹ فارم میں آنے والے نئے لوگوں  کے لئے خطاطی کی تاریخ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک بہترین موقع ہے
عربی خطاطی کی تاریخ کو پیش کرنے کے لئے وزارت ثقافت کے زیر اہتمام 1500 مربع میٹر نمائش خطاطی، ہم عصر آرٹ اورمصنوعی ذہانت کے مابین تعلقات کے ساتھ ہی اس کے آغاز ہی سے ہی عربی رسم الخط کی ترقی کو اجاگر  کیا گیا ہے۔
یہ نمائش عربی خطاطی کی جدید ترین ایپلی کیشنز پر غور کرکے کہانی کو بالکل نیا رنگ دے رہی ہے۔
اس نمائش میں قرآن کریم کے قدیم صفحات میں سے ایک صفحہ  رکھا گیا ہے جو دوسری صدی ہجری(آٹھویں صدی عیسوی )کے زمانے کا ہے۔
یہاں قرآن مجید کے مخطوطات کا ایک انتخاب بھی موجود  ہے۔

عربی خطاطی سے مقدس مقامات میں مزید روحانیت کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

نمائش میں شامل مشہور خطاط عبدالرحمن الشہید نے بتایا  ہے کہا کہ اس طرح کی نمائش اس لئے بھی اہم ہیں کہ پیشہ ورعرب خطاط اور شائقین کے مابین رابطہ بڑھاتی ہے جو فن کے تحفظ کو اپنے مذہب پر فخر ظاہر کرنے کے لئے ایک اہم طریقہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے خطاطی کرنے والوں  کو  اکٹھا کرنے میں مدد ملتی ہے تاکہ ایک قدیم فن کی ترقی جاری رکھیں۔
الشہید نے کہا  ہمیں خوشی ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان عالمی مرکز برائے عربی خطاطی کا آغاز کیا گیا۔
یہ یقینی طور پر پوری دنیا میں عربی خطاطی کو فروغ دینے اور اسے محفوظ رکھنے میں مدد دے گا۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی بھی عربی خطاطی کو زبردست حمایت حاصل ہے۔
 

شیئر: