Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 80 فیصد مقدمات کی سماعت آن لائن ہوگی

یہ فیصلہ 2021 کے اختتام سے قبل نافذ کیا جائے۔ ( فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ہدایت جاری کی ہے کہ’ پورے ملک میں مستقل بنیادوں پر 80 فیصد سے زیادہ مقدمات کی سماعت آن لائن کی جائے۔ یہ فیصلہ 2021 کے اختتام سے قبل نافذ کردیا جائے‘۔ 
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق محمد بن راشد نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ امارات نے کووڈ 19 وبا کے دوران مقدمات کی آن لائن سماعت کے نظام کو کامیابی سے انجام دیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ہمارا نصب العین عدالتی عمل میں تیز تر، بہترین اور مناسب عدالتی خدمات ہیں۔ امارات کا عدالتی نظام ملک میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی بنیادیں مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ امارات نے کورونا کے چیلنج کو غیر معمولی مواقع میں تبدیل کیا جو ملکی ترقی، پیداوار اور اہم شعبوں مایں پیش رفت کے لیے تھے۔ خدمات کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ’ عوام کی زندگی کا معیار بہتر بنانا ہماری حکومت کا بڑا نصب العین ہے‘۔ 

شیئر: