Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا سمیت تین ملکوں سے امارات آنے والے مسافروں کےلیے نئے ضوابط

48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے بدھ 23 جون  سے جنوبی افریقہ، انڈیا اورنائیجریا سے دبئی آنے والے مسافروں کےلیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔ 
امارات الیوم کے مطابق دبئی میں بحرانوں سے نمٹنے والی اعلی کمیٹی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے مسافروں کو جنہوں نے امارات میں منظورشدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوں گی انہیں دبئی آنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کےلیے سفر سے 48 گھنٹے قبل کیے جانے والے پی سی آرٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔
اس رپورٹ سے اماراتی شہری مستثنی ہوں گے جنوبی افریقہ سے آنے والے دیگرلوگ دبئی آمد کے بعد بھی کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ 
نائیجریا سے آنے والے غیر اماراتیوں کےلیے بھی 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
نائجیریا کی حکومت کی جانب سے منظورو تصدیق شدہ لیبارٹری سے جاری کردہ کیوآر کوڈ والے سسٹم کے ذریعے پیش کی گئی رپورٹ قابل قبول ہوگی تاہم انہیں بھی دبئی آنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ 
انڈیا سے دبئی آنے والے مسافروں کےلیے لازمی ہوگا کہ انہوں نے امارات میں منظورشدہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوں اور آنے سے 48 گھنٹے قبل پی سی اار ٹیسٹ کیا ہوا۔
علاوہ ازیں امارات آنے کے بعد انہیں ایئرپورٹ پرہی فاسٹ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ انڈیا کے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ آنے تک 24 گھنٹے قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔ اس سے اماراتی شہری اور سفارتکار مستثنی ہونگے۔ 

شیئر: