Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامبا کی سابق سی ای او سعودی انوسٹمنٹ فنڈ کی ہیڈ آف کمپلائنس اینڈ گورننس مقرر

رانيا النشار کو بنکنگ سیکٹر کا 20 سال کا تجربہ ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے پبلک انویسمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے سامبا فنانشک گروپ کی سابق سی ای او رانيا النشار کو اپنے کمپلائنس اور  گورننس یونٹ کے سربراہ کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔
العربیہ کے مطابق رانیا النشاد نے رواں سال جنوری میں گورنر ياسر الرميان کی سینیئر ایڈوائزر کی حیثیت سے فنڈ کو جوائن کیا تھا۔
پی آئی ایف نے حال ہی میں اپنے مینا انوسیٹمنٹ ڈویثرن میں بطور سینیئر ڈائریکٹرز اياس الدوسری اور عمر الماضی اور گلوبل کیپیٹل فنانس ڈویثرن میں سینیئر ڈائریکٹر کے طور پر عبداللہ شاکر کی تعیناتیوں کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی ایف نے اس مہینے کہا تھا کہ اس نے فنڈ کی مسلسل ترقی اور توسیع میں مدد کے لیے نائب گورنر کا عہدہ تخلیق کیا ہے۔
سعودی عرب کا 430 ارب ڈالر کا پبلک انویسمنٹ فنڈ دنیا کے سب سے بڑے اور بااثر خود مختار دولت فنڈز میں سے ایک ہے اور ویژن 2030 کے مطابق مملکت کی معاشی تبدیلی میں اس کا بنیادی کردار ہے۔
پی آئی ایف نے سنہ 2016 میں اپنے ملازمین کی تعداد 40 سے زیادہ کی تھی جو آج 11 سو سے زائد ہے۔

شیئر: