Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این سی بی اور سامبا بینکوں کے انضمام کا اعلان

’دونوں بینکوں کی انتظامیہ نے ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں جن پر مرحلہ وار کام ہوگا‘ ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے دو بڑے بینکوں الاہلی ( این سی بی) اور سامبا کے درمیان اتحاد ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں بینک ضم ہوجائیں گے۔
عکاظ اخبار کے مطابق دونوں بینکوں کو ضم کرنے سے سعودی عرب کا سب سے بڑا بینک وجود میں آئے گا جس کا محفوظ سرمایہ 837 بلین ریال اور جس کی مارکیٹ ویلیو 171 بلین ریال ہوگی۔
دونوں بینکوں کی انتظامیہ نے ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں جن پر مرحلہ وار کام ہوگا۔
دونوں بینکوں کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ضم ہونے کے بعد نئے میگا بینک کا نام اور اس کے لوگو کے علاوہ دیگر فنی امور مقرر کرنے کے لیے ایک مشاورتی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’ضم ہونے کے بعد میگا بینک کی سالانہ خالص آمدنی 7 بلین ریال ہوگی، یہ رقم کل مارکیٹ کا 38 فیصد حصہ ہے‘۔

شیئر: