Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی پر رنگ پھینکنے والے تین سعودی شہری گرفتار

پولیس نے مقامی شہریوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں الشرقیہ پولیس کے ترجمان محمد الشہری نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک غیرملکی پر رنگ پھینکنے والے تین مقامی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقامی شہریوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد سوڈانی شہری کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ ویب سائٹ پر وڈیو ڈالنے کے لیے ایسا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی شہریوں نے غیر ملکی پر رنگ پھینکنے کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس سے وہ وائرل ہو گئی۔
پولیس نے مقامی شہریوں پر مقدمہ درج کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔

شیئر: