Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر: انڈین فضائیہ کے ایئر بیس پر ’ڈرون حملے‘، واقعہ دہشت گردی قرار

انڈین فضئایہ کے مطابق دھماکوں میں ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا (فوٹو: پی ٹی آئی)
انڈیا کے زیر انتظام جموں اور کشمیر میں پولیس نے انڈین فضائیہ کے زیر انتظام ایئرپورٹ پر دو بم دھماکوں کے بعد غیرقانونی سرگرمیوں کے تدارک کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح جموں ایئرپورٹ پر 1:37 بجے پہلا دھماکہ ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ ایک بجکر 42 منٹ پر ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد کو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
جمو وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ انڈین ایئرفورس کے سٹیشن پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔
انھوں نے پولیس دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
انڈین فضائیہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اتوار کی صبح جموں  و کشمیر ایئرفورس سٹیشن کے تکنیکی حصے میں دو ہلکی نوعیت کے دھماکے ہوئے ہیں۔ ایک دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دھماکہ کھلے حصے میں ہوا۔ اس واقعے میں ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ سول ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں۔‘
دریں اثنا یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایئرپورٹ پر بم گرانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا تاہم ریڈار سے ان ڈرونز کا معلوم نہیں ہو سکا۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نائب ایئرچیف، ایئر مارشل ایچ ایس اروڑا سے اس واقعے سے متعلق گفتگو کی ہے۔
ایئرمارشل رکرم سنگھ بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جموں پہنچ رہے ہیں۔

شیئر: