Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین مشکوک ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں: ابشر سروس

’ابشر نے اپنے صارفین کو معلومات اپ ڈیٹ کرنے کا کوئی ایس ایم ایس نہیں بھیجا‘ ( فوٹو: سبق)
ابشر سروس انتظامیہ نے کہا ہے کہ صارفین مشکوک افراد اور اداروں کی طرف سے موصول ہونے والے ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ابشر سروس نے صارفین کو معلومات اپ ڈیٹ کرنے کا کوئی ایس ایم ایس نہیں بھیجا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بعض نامعلوم اور مشکوک افراد اور اداروں کی طرف سے صارفین کو پیغام موصول ہو رہے ہیں جن میں لنک دے کر معلومات اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے‘۔
’صارفین اس طرح کے پیغامات سے ہوشیار رہیں اور مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں‘۔
’ان لنکس کے ذریعہ صارفین کا ڈیٹا اور اہم معلومات سمیت بینک معلومات چوری کی جاتی ہیں‘۔
ابشر نے کہا ہے کہ ’تمام صارفین ابشر سروس سے فائدہ اٹھانے کے لئے براہ راست پورٹل کے ذریعہ یا آفیشل ایپلی کیشن کے ذریعہ مختلف خدمات حاصل کر سکتے ہیں‘۔
 

شیئر: