Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

ذلفی بخاری نے گذشتہ برس دسمبر میں بھی اسرائیل کے دورے کی تردید کی تھی (فائل فوٹو)
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔
پیر کے روز ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔‘
اس سے قبل پیر کے روز ہی وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے بھی اسرائیل دورے سے متعلق خبروں تردید کی تھی۔
زلفی بخاری نے ٹویٹ کیا کہ ’یہ مضحکہ بات یہ ہے کہ پاکستانی اخبار اسرائیل جانے کی خبر ’اسرائیلی خبروں کے ذریعہ‘ اور اسرائیلی اخبار نے ’پاکستانی ذریعہ‘ کا حوالہ دیا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا حیران ہوں کہ من گھڑت پاکستانی ذریعہ کون ہے؟
انہوں نے کہا کہ ’بظاہر میں اکیلا ہوں جسے معاملے سے باہر رکھا گیا ہے۔‘
اسرائیلی اخبار ہیوم نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ برس نومبر میں پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔
اسرائیلی اخبار نے کہا تھا کہ زلفی بخاری بذریعہ لندن بن گورین پہنچے تھے اور تل ابیب میں وزارت خارجہ کے عہدیداروں سے ملاقات کی تھی اور پاکستانی حکام کا پیغام پہنچایا تھا۔

اسرائیلی اخبار کی خبر میں مزید کہا گیا تھا یہ دوری متحدہ عرب امارات کے شدید دباؤ پر کیا گیا۔
اخبار نے کہا تھا کہ یہ معلومات پاکستان اور اسرائیل افواج کا امریکی افواج کے ساتھ بحیرہ اسود میں ہونے والی فوجی مشقوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے۔
گذشتہ برس دسمبر میں بھی پاکستانی وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے اسرائیل دورے کی تردید کی تھی۔

شیئر: