Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ جمہوریت کا جنازہ ہے‘، پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی میں چارپائی لے آئے

سندھ اسمبلی میں پیر کو ہونے والے اجلاس میں صورت حال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب تحریک انصاف کے ارکان ایوان میں چارپائی اٹھا کر لے آئے اور استفسار پر کہا کہ یہ ’جمہوریت کا جنازہ ہے جو سندھ حکومت نکال چکی ہے۔‘
اجلاس میں معمول کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے نشست پر کھڑے ہو کر بولنے کی کوشش کی تاہم سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے انہیں بولنے کی اجازت نہ دی اور مائیک بند رکھا، ساتھ ہی سپیکر نے وقفہ سوالات کی رولنگ دے دی۔

 

سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’وہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے جس کے باوجود حلیم عادل شیخ نہ رکے اور بند مائیک پر بھی تقریر جاری رکھی جس کے بعد ایوان میں شور شرابا شروع ہوگیا۔‘
اس شور شرابے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی ایوان میں چارپائی اٹھا کر لے آئے جس پر سپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ’اسمبلی کی بے حرمتی ہے۔‘
تحریک انصاف کے ارکان کا کہنا تھا کہ ’چارپائی دراصل جمہوریت کا جنازہ ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس حوالے سے نعرے بازی بھی کی۔‘
سپیکر سراج درانی نے اسمبلی سٹاف کو بلوا کر چارپائی ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا۔

شیئر: