Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور نے چار علاقوں میں مزید نو مساجد سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیں

گزشتہ 142 روز کے دوران ایک ہزار 693 مساجد دوبارہ کھولی گئی ہیں۔(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ پیر کو چار علاقوں میں 9 مساجد عارضی طور پر بند کیے جانے پر سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ 142 روز کے دوران ایک ہزار 693 مساجد عارضی طور پر بند کرکے سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولی گئی ہیں۔
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ پیر کو جو 9 مساجد بحال کی گئی ہیں ان میں سے 4 کا تعلق مدینہ منورہ ریجن، دو، دو کا الشرقیہ و جازان ریجنوں اور ایک کا قصیم ریجن سے تعلق ہے۔
وزارت نے تمام نمازیوں اور انتظامیہ کے اہلکاروں سے کہا کہ وہ مساجد میں حاضری کے وقت ماسک کا استعمال کریں۔ اپنی جانماز ہمراہ لائیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔ 

شیئر: