Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں عرب شہری نے ماں اور ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا

’جوابی کارروائی کے دوران اسے پولیس کی تین گولیاں لگیں جن کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں ہلاک ہوگیا‘ ( فوٹو: سبق)
کویت میں مقیم ایک عرب شہری نے اپنی کویتی ماں اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے بعد پولیس کے ہاتھوں فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویت پولیس نے کہا ہے کہ ’واقعہ کل  پیر کے روز پیش آیا جب ایک شامی نوجوان نے اپنی ماں پر چھری سے وار کرکے قتل کردیا تھا‘۔
’فرار ہونے کے دوران ٹریفک اہلکار عبد العزیز الرشیدی نے اسے روکا مگر مفرور شخص پر جنون طاری تھا، اس نے ٹریفک پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھادی اور بعد ازاں چھری سے وار کرکے قتل کر دیا‘۔
’موقع سے فرار ہونے سے پہلے اس نے پولیس اہلکار کا اسلحہ چوری کرلیا تاہم ٹریفک کیمرے نے اس کا جرم ریکارڈ کرلیا تھا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی کی لاش جب دیکھی تو آپریشن روم کو مطلع کردیا‘۔
’کیمرے کی مدد سے مفرور کی شناخت کرلی گئی اور گاڑی کی تفصیلات سے تمام فورس کو مطلع کردیا گیا‘۔
’پولیس نے فورس نے اسے ایک ویران علاقے میں واقع فام ہاؤس میں مفرور شخص کو گھیرلیا اور اسے خود کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا‘۔
’تاہم اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی کے دوران اسے پولیس کی تین گولیاں لگیں جن کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا‘۔
’پولیس نے اسے گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا جہاں پہنچنے کے بعد وہ دم توڑ گیا‘۔

شیئر: