Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 توکلنا ایپ پر کورونا سٹیٹس میں جعل سازی کرنے والا گروہ گرفتار

گروہ میں شامل دوافراد کا تعلق ادارہ امور صحت سے تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
اینٹی کرپشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ توکلنا ایپ میں رشوت لے کراسٹیٹس تبدیل کرنے کے الزام میں ادارہ امورصحت کے دو اہلکاروں سمیت متعدد ایجنٹس اور جعل سازی میں ملوث شہریوں و غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے جعل سازی کے اشتہار کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کیا۔
ملزمان نے سوشل میڈیا پراشتہار جاری کیا تھا جس میں رقم کے عوض ’توکلنا‘ ایپ پرکورونا کے حوالے سے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

 ایپ کے اسٹیٹس کوتبدیل کرنے کےلیے سوشل میڈیا پراشتہار دیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جعل سازوں میں مشرقی ریجن کے ادارہ امور صحت کے 2 اہلکاروں سمیت 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں ایجنٹس اور رشوت دے کر اسٹیٹس تبدیل کرانے والے شامل تھے۔
کمیشن کے ذرائع کا جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مشرقی ریجن میں ادارہ امور صحت کے 2اہلکاروں کے علاوہ 6 سعودی شہری اور3 یمنی جبکہ ایک شامی باشندہ مذکورہ جعل سازی میں ملوث ہیں ۔
گرفتار شدگان میں ایجنٹ اوررشوت دے کرتوکلنا ایپ کے اسٹیٹس کوتبدیل کرانے والے بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرکے انہیں تحقیقاتی ادارے کے سپرد کردیا گیا ہے۔
جعل ساز توکلنا ایپ پر کورونا ویکسین کے حوالے سے اسٹیٹس کو تبدیل کرتے تھے جس سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔
جعل سازی میں ملوث ادارہ امور صحت کے 2 اہلکاروں میں سے ایک ملزم ویکسینیشن سینٹر کاملازم تھا۔

شیئر: