Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہنواز دہانی کی محنت کا صلہ، پی سی بی کی ایمرجنگ کٹیگری میں شامل

محمد رضوان کو کٹیگری اے میں ترقی مل گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 2021-22 کی فہرست جاری کر دی ہے جبکہ پی ایس ایل 6 میں شاندار بولنگ کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کو ان کی محنت کا صلہ مل گیا ہے اور انہیں ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق 20 ایلیٹ کرکٹرز کے لیے اعلان کردہ اس فہرست میں کنٹریکٹ کی تین مختلف کٹیگریز سمیت تین ایمرجنگ کرکٹرز کوبھی شامل کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ شاہنواز دھانی کے ساتھ عمران بٹ اور عثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ بنے ہیں۔
حسن علی اور محمد رضوان کو بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا صلہ ملا ہے اور انہیں کٹیگری اے میں ترقی مل گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم سے بھی مشاورت کی گئی۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
کٹیگری اے: بابر اعظم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی۔
کٹیگری بی: اظہر علی، فہیم اشرف، فخر زمان، فواد عالم، شاداب خان اور یاسر شاہ۔
کٹیگری سی: عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، نعمان علی اور سرفراز احمد۔
ایمرجنگ کٹیگری: عمران بٹ ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ سال کے مقابلے میں اس فہرست میں آٹھ نئے کھلاڑیوں کوکنٹریکٹ دیا گیا اور نو سے واپس لیا گیا ہےتاہم ان نو کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں اور یہ سلیکٹرز کے پلانز کا حصہ ہیں۔‘

شیئر: