Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 16 سو سے زائد نئے کیسز

کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 36 ہزار سےبڑھ گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
 متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 16 سو 63 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 36 ہزار 245 تک پہنچ گئی ہے۔
اماراتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 83 ہزار 661 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 16 سو 63 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
امارات میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 825 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 16 سو 38 افراد ایک ہی روز کورونا سے صحتیاب ہوئے جن کے ساتھ اب تک اس مرض سے 6 لاکھ 14 ہزار 636 افراد شفایاب ہو چکے ہیں ۔
اماراتی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا لازمی ہے جن میں سماجی فاصلے کا اصول اور عوامی مقامات پرماسک کا استعمال انتہائی اہم ہے

شیئر: