Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پانچ ملین طلبہ کو کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ

12 برس کے طلبہ کو ویکسین لگانے کے منصوبے پر اتفاق ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت اور تعلیم نے 12 برس سے زائد عمر کے طلبہ کو ویکسین لگانے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔
مشترکہ منصوبے کے ذریعے مملکت کے مختلف ریجنز میں 5 ملین طلبہ وطالبات کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق 12 برس سے زائد عمر کے طلبہ کو ویکسینیشن اس ماہ شروع کی جائے گی۔
وزارت صحت اور تعلیم کے مشترکہ منصوبے کے تحت اسکولوں، کالجز اور جامعات کے اساتذہ اور تعلیمی عملے کو بھی ویکسین لگائی جائے گی جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی۔ 
دونوں وزارتوں کے مشترکہ منصوبہ روایتی تعلیمی مراحل کو شروع کرنے سے قبل طلبہ کی ویکسینیشن کومکمل کرنا ہے تاکہ تعلیمی اداروں میں حاضری شروع کی جاسکے۔ 
اس حوالے سے وزیرتعلیم ڈاکٹرحمد بن محمد آل الشیخ نے مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
دوسری جانب وزیر صحت اور وزارت صحت کی ٹیم نے بھی ویکیسینیشن سینٹرز کے ساتھ بھرپورتعاون پراظہار تشکرکیا ہے۔ 

شیئر: